249

انگلش نھیں آتی لیکن کریں انگلش میں بات اسلم ملک کے قلم سے

اب کسی بھی زبان میں بات کرنا گوگل اسسٹنٹ سے ممکن
اب کوئی میسجنگ یا چیٹنگ ایپ ہو یا روزمرہ کی زندگی، آپ کو بات چیت کے دوران دوسرے کی زبان نہ بھی آتی ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، آپ کو بس گوگل کے اس بہترین فیچر کو استعمال کرنا ہوگا۔
گوگل نے اپنے ڈیجیٹل اسسٹنٹ میں انٹرپریٹر موڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو آپ کے فون میں رئیل ٹائم میں زبانوں کا ترجمہ کرے گا۔
یہ بہترین فیچر آج سے لوگوں کے لیے متعارف ہونا شروع ہوا ہے.
اب کسی زبان کا ترجمہ کرنے کے لیے کوئی اور ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ گوگل اسسٹنٹ ایپ میں اس موڈ کو شامل کردیا گیا ہے۔
بس آپ کو یہ کہنا ہے کہ ” ہے گوگل بی مائی اسپینش ٹرانسلیٹر” یا ” ہے گوگل ہیلپ می اسپیک رشین” اور پھر بات شروع کردیں۔
آپ اور جس سے آپ بات کررہے ہوں گے، وہ فون میں اس ترجمے کو دیکھ اور سن سکیں گے۔
انٹرپریٹر موڈ 44 زبانوں کو سپورٹ کرے گا جن میں عربی، بنگالی، برمی، کمبوڈین، چیک، ڈینش، ڈچ، انگلش، جرمن، اردو شامل ہیں.
یہ فیچر مختلف کمیونیکشن موڈز صارفین کو فراہم کرے گا. فون اسپیکر پر ترجمے کو سننے کی بجائے آپ کی بورڈ پر ٹائپ یا اپنی پسند کے مطابق آپشن کا انتخاب مینوئلی کرسکیں گے۔
یہ فیچر جمعرات سے اسمارٹ فونز میں متعارف ہونا شروع ہوا ہے اور بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں