799

عمران خان کا دورہ گوھر سرفراز قریشی کا بے لاگ تجزیہ

عمران خان کا دورہ امریکہ شروع سے ھی تنازعات کا شکار رھا
پہلے مرحلے پر پاکستان کو کشمیر کا حل طلب مسئلہ اقوام متحدہ میں پیش کرنے پر شکست ھوئی
اس پر لوگوں کا منفی ردعمل آیا اور عمران خان تنقید کے نشانے پر آ گئے
اس کے بعد عمران خان نے اقوام متحدہ کی جرنل اسمبلی میں  تقریر سے لوگوں کے دل جیت لئے
یے تقریر چار پیرائے پر مشتمل تھی
پہلے ماحولیاتی تبدیلی
دوسرا مرحلہ منی لانڈرنگ
تیسرا مرحلہ اسلام فوبیا
چوتھا اور آخری کشمیر اور بھارت
اس سے قطع نظر کے ھم پاکستانی عمران خان کی تقریر سے بہت خوش ھیں اور اس کے ھر پوائنٹ پر دل کھول کر داد دے رھے ھیں
ھمیں یے سمجھنا ھو گا ھماری قیادت پاکستان یا پاکستانی قوم کو مخاطب نھیں کر رھی یے دنیا کے سامنے اپنا موقف اپنی سوچ رکھ رھی ھے
پہلے مرحلے میں عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر بات کی اس میں گلیشیر کے پگھلنے درختوں کی کٹائی درخت اگانے پر بات کی لیکن جو بات انکی بہت گہری ھے کے غریب ممالک اس قابل نھیں کے وہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پا سکیں ترقی یافتہ ممالک آگئے بڑھیں اور ایک بہت بڑا فنڈ قائم کریں
دوسری بات منی لانڈرنگ کی بہت درست ھے کے امیر ممالک اس معاملے میں سخت ایکشن لیں تاکہ کسی ملک سے دوسرے ممالک میں فنڈز تقسیم نا ھوں
اس میں جو بات عمران خان  کو نھیں کرنی چاھیے تھی وہ اپنے ملک سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے گریز کرنا چاھیے تھا
پاکستان پر منی لانڈرنگ کا الزام ھے ایسے میں آپ کا اعتراف کے منی لانڈرنگ ھو رھی ھے آپ کے کیس کو کمزور کر دے گا اور یے بات اب مختلف فورم پر ھو گی
تیسرا اسلام فوبیا اس پر دو رائے نھیں یے بہت ھی شاندار پریزنٹیشن تھی لیکن آخر میں کہنا کے اگر ایسا ھوا تو مسلمان بندوق آٹھا لیں گے اس سے دنیا اسے دھمکی سمجھے گی
چوتھا اور آخری کشمیر پر بولنا یے ایک بہترین دفاع ھے مودی سرکار کو ننگا کرنا لیکن اس میں بار بار ھندو سپریمیسی کا تزکرہ اور کسی تنظیم کو اٹیک کرنا آگے ھمارے لئے نقصان دہ ھو گا
جماعت اسلامی پر دنیا بھر میں کافی ریزرویشن ھیں جس طرع آر ایس ایس ھے ایسے ھی ھمارے ھاں مختلف مزھبی جماعتیں ھیں
دنیا ھم سے مطالبہ کرے گی نسل پرست جماعتوں کے خلاف ایکشن لیں
کیا ھم پاکستان میں یے کریک ڈاؤن کر پائیں گے
اوورآل عمران خان کی تقریر انتہائی متاثرکن رھی
لیکن دنیا عمل مانگتی ھے
ھمیں گھر کو سدھارنا ھو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

عمران خان کا دورہ گوھر سرفراز قریشی کا بے لاگ تجزیہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں